Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ریاگنگ کے نام پر دلت طالبہ کی زندگی سے کھلواڑ

ریاگنگ کے نام پر دلت طالبہ کی زندگی سے کھلواڑ

ٹائیلٹ کلینر پینے کے لیے مجبور کرنے پر حالت تشویشناک
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا سے وابستہ ایک نرسنگ طالبہ کو ریاگنگ کے دوران ٹائیلٹ کلینر پینے کے لیے مجبور کرنے پر اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ اسواتی ، جو کہ القمر کالج آف نرسنگ گلبرگہ میں سال اول کی طالبہ ہے کالج کے 8 سینئیر طلباء کی ایک گینگ نے ٹائیلٹ کلینر پینے کے لیے مجبور کیا تھا ۔ پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے انٹینسیو کیر یونٹ میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ متاثرہ طالبہ اسواتی نے پولیس کو بتایا کہ اسے گذشتہ 5 ماہ سے ہراسان کیا جارہا ہے ۔ تیسرے سال کے طلباء گذشتہ 5 ماہ سے ذہنی اذیت دے رہے تھے ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ میری رنگت سیاہ ہے اور اسے کوئی پسند نہیں کرتا ہے اور میں ایک یتیم لڑکی ہوں ، سینئیر طلباء کی ٹولی نے پہلے میرے ہاتھ اٹھا کر پکڑ لیے اور منہ کھول کر ٹائیلٹ کلینر زبردستی ٹھونس دیا ۔ تاہم نرسنگ کالج کے پرنسپال نے ریاگنگ واقعہ کی تردید کی ہے اور بتایا کہ اسواتی ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور 4 لاکھ روپئے قرض حاصل کرنے کے بعد کلاسیس میں داخلہ لیا ہے ۔۔

آئی آئی کھڑکپور میں تصادم
کلکتہ 22 جون(یو این آئی)آئی آئی کھڑکپور کیمپس کے تعمیراتی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں 6ورکر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسی مقامی ایشوزپر ورکروں کے دوگروپ کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔بعد میں ورکروں نے ہجلی پولس اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا ۔زخمیوں کو کھڑکھپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔زیر تعمیر عمارت کے پاس پولس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT