Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ریتوکو سلور میڈل

ریتوکو سلور میڈل

نئی دہلی ۔25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ میں جاری انڈر23 سینئر عالمی کشتی مقابلہ میں ہندستانی خاتون پہلوان ریتو نے48 کلو گرام وزن کے زمرے میں ہندستان کے لئے سلور میڈل جیتا ۔ریتو نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بلغاریہ کی پہلوان سولیشک کو 2-4 کے فرق سے شکست دی۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں چائنا کی پہلوان زیانگ کو 3-4 کے فرق سے ہرایا۔ حالانکہ گولڈ میڈل کے مقابلے میں ریتو کی کارکردگی تسلی بخش تھی لیکن 4-4 کی برابری کے اسکورپر وہ ترکی پہلوان ڈومی رہن سے ہار گئیں اور انہیں سلور میڈل پر ہی اکتفاکرنا پڑا۔ قاعدہ کے مطابق ترکی پہلوان کو سبقت حاصل تھی جنہیں گولڈ میڈل ملا ۔علاوہ ازیں گریگو رمن کشتی میں ہندستانی پہلوانوں کی کارکردگی میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے ۔ گریگو رومن ایونٹ میں سبھی ہندستانی پہلوانوں کو بری طرح سے شکست ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT