Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ریتک روشن کے جعلی ای میل کی تحقیقات

ریتک روشن کے جعلی ای میل کی تحقیقات

ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریتک روشن اور کنگنا راناوت کے تنازعہ کے دوران ایک مقامی عدالت نے امریکی کی ایک کمپنی کو ہدایت دی ہیکہ سائبر شعبہ جرائم کی جانب سے جعلی ای میل کی تحقیقات کے سلسلہ میں درکار معلومات فراہم کریں۔ ریتک روشن نے اس سلسلہ میں عدالت میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔ عدالتی حکم نامہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اے آر ناٹو نے شعبہ سائبر جرائم کی درخواست پر جاری کیا ہے علاوہ ازیں میل اور میڈیا انفارمیشن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ پولیس نے آج کہاکہ وہ کنگنا کے لیاپ ٹاپ اور موبائیل فون کا جائزہ بھی لے گی تاکہ ای میلس کے تسلسل کا پتہ چلایا جاسکے جو کسی شخص نے ریتک کے نام سے اسے روانہ کی تھیں۔ ایک مقامی عدالت نے 18 اپریل کو درخواست پیش کرتے ہوئے سائبر جرائم کے شعبہ نے خواہش کی تھی کہ عہدیداروں کو ایک نوٹس جاری کی جائے تاکہ مذکورہ معلومات فراہم کریں۔ اگر عدالت نوٹس جاری نہ کرے تو پولیس نے شکایت کی مزید تحقیقات سے قاصر رہنے کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT