Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ریتی کی کم قیمت پر فراہمی ‘ویب پورٹل کا آغاز

ریتی کی کم قیمت پر فراہمی ‘ویب پورٹل کا آغاز

حیدرآباد۔2مارچ ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ریاست تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے ’’ریتی کے ویب پورٹل‘‘ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں انتہائی شفافیت کے ساتھ ریتی کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو بہت ہی کم دام میں ریت فراہم کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ نے نئی ریت پالیسی کے طریقہ کار کو بھی متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ریاست تلنگانہ میں ریتی کی فراہمی ریت مافیا سے وابستہ افراد کے ہاتھوں میں تھی لیکن حکومت تلنگانہبالخصوص چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریت کی فراہمی میں شفافیت پیدا کرنے اور عوام پر عائد ہونے والے زائد بوجھ سے نجات دلانے کیلئے ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ریت پالیسی کو مرتب کر کے متعارف کیا ہے ۔ وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے مزید بتایا کہ ریاست تلنگانہ میںریت مافیا کا مکمل طور پر تدارک و انسداد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور عام آدمی ( ضرورت مند افراد کو) کو بہت ہی کم داموں پر ریتی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اس نئے ریت ویب پورٹل سے استفادہ کر کے کم داموں پر ریت حاصل کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT