Wednesday , December 19 2018

ریت مافیا کو حکومت کی تائید کودانڈا رام کا الزام

حیدرآباد 7 جنوری ( این ایس ایس ) بائیں بازو کی جماعتوں اور عوامی تنظیموں کے ساتھ سدی پیٹ سے نیریلا تک پدیاترا کا آغاز کرتے ہوئے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر کودانڈا رام نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریت مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کودانڈا رام نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت نیریلا واقعہ کے خاطیوں کو سزا دے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صرف وزرا اور چیف منسٹر کے قریبی رشتہ داروں کو ریت کے کنٹراکٹس مل رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ریت کے کنٹراکٹرس بے شمار لاریاں چلا رہے ہیں جو قواعد کی خالف ورزی ہے ۔ ان کی تیز رفتاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے اور حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ حکومت صرف ریت مافیا کی پشت پناہی اور تائید و حمایت ہی میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیریلا واقعہ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کی جدوجہد جاری رہیگی ۔ بائیں بازو جماعتوں کے قائدین چاڈا وینکٹ ریڈی ‘ ٹی ویرابھدرم اور دوسرے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
پنچایتی راج بل کی تیاری کیلئے
کابینی سب کمیٹی کی تشکیل
حیدرآباد 7 جنوری ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پنچایتی راج بل کی تیاری کیلئے آج ایک سات رکنی کابینی سب کمیٹی تشکیل دی جس کے صدر نشین وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ ہونگے ۔ اس کمیٹی میں دو سابق پنچایتی راج وزرا پوچارم سرینواس ریڈی اور کے ٹی راما راؤ کے علاوہ ایک ضلع پریشد صدر نشین اے اندرا کرن ریڈی بھی شامل ہونگے ۔ کمیٹی کے دوسرے ارکان میں وزیر فینانس ایٹالہ راجندر ‘ وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT