Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریت مافیا : ہائیکورٹ میں ایس پی محبوب نگر کی سرزنش

ریت مافیا : ہائیکورٹ میں ایس پی محبوب نگر کی سرزنش

حیدرآباد ۔ 24 اگسٹ ۔ ( این ایس ایس ) ہائیکورٹ نے محبوب نگر میں ریت مافیا ٹولے میں شامل عناصر کے نام بیان نہ کرنے پر متعلقہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ و شوا پرساد کی آج سرزنش کی ۔ ریت مافیا کے خلاف ضلع محبوب نگر کے 27 کسانوں کی طرف سے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے یہ ریمارک کیا۔ اُس وقت سیوا پرساد عدالت میں موجود تھے ۔ درخواست گذاروں نے الزام عائد کیا تھا کہ ریت مافیا کی جانب سے اندھا دھند ریت کی نکاسی کے سبب زیرزمین پانی کی سطح میں زبردست کمی ہوئی ہے ۔ جوابی حلفنامہ میں ریت مافیا ٹولے میں شامل عناصر کے ناموں کا انکشاف نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے ایس پی محبوب نگر کی سرزنش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT