Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت منتقل کرنے والے ٹریکٹر مالکین کا احتجاج

ریت منتقل کرنے والے ٹریکٹر مالکین کا احتجاج

کریم نگر ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریت سے ہماری زندگی اور روزی روٹی کا انتظام ہورہا ہے ، ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہ ہونا چاہئے ۔ ایلگندل منڈل کے مقامی افراد نے اتوار کو گاؤں کی سرحد پر جہاں ریت کے ذخیرہ کو رکھا گیا ٹریکٹر اسوسی ایشن کے زیرقیادت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 30 برس سے ہم اپنے گاؤں میں دو ہزار خاندان محض ریت منتقل کرتے ہوئے زندگی گذار رہے ہیں ، یہی ہمارا روزگار ہے ۔ کسی حکومت نے بھی ہمارا خیال نہیں کیا۔ تلنگانہ حکومت کا قیام ہوگا اور ہماری زندگی میں سدھار آئے گا خیال کیا گیاتھا لیکن ہمارے واحد روزگار کو بھی چھین لیا جارہا ہے ۔ ایسے حالات میں ہماری پریشانیوں کے خاتمہ کیلئے موت ہی ایک واحد راستہ رہ گیا ہے ۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں کیڑے مار دوا کا ڈبہ لے کر یہ احتجاج کیا اور ریت کے ذخیرہ سے ریت نہ لے جانے کے لئے رات کے وقت اس ریت کے ذخیرہ کے اطراف خندق کھودکر رکاوٹ پیدا کردی ۔ سی آئی کرشنا گوڑ نے وہاں پہنچ کر احتجاجیوں کو منتشر کردیا۔ اس پروگرام میں سرپنچ اے پرکاش ، سابق ایم پی ٹی سی چندریا ، ٹریکٹر یونین قائدین اور دیگر شریک تھے ۔

کریم نگر ضلع کلکٹر رخصت پر
کریم نگر ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کریم نگر ڈسٹرکٹ کلکٹر نیتو پرساد نے کہاکہ وہ جاریہ ماہ کی 8 سے 14 اگسٹ تک کے لئے کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر جارہی ہیں ۔ وہ 15 اگسٹ کو ڈیوٹی پر حاضر ہوں گی ۔

TOPPOPULARRECENT