Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کاروبار ، سطح آب میں کمی کا خطرہ

ریت کاروبار ، سطح آب میں کمی کا خطرہ

یلاریڈی ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس سال بارش بہت کم فیصد ہونے سے ندی ، تالاب مکمل خشک ہوچکے ہیں جس سے ریت کے کاروبار کرنے والے دلالوں کی چاندی ہورہی ہے ۔ جگہ جگہ تالابوں ، ندیوں سے ریت کی منتقلی رات کو عروج پر ہے ۔ منڈل لنگم پیٹ کی بڑی ندی جو زراعت کا واحد ذریعہ ہے اس کی ہی آغوش سے ریت کا ذخیرہ غائب کیا جارہا ہے ۔ منڈل کے بانا پور ، کوریل ، ناگارم ، نلا مڑگو ، بونال ، لنگم پلی ، لنگم پیٹ ، شٹ پلی ، آیا پلی ، پرملا ، مالا بائی ، پولکم پیٹ ، شٹ پلی ، سنگاریڈی اور کناپور مواضعات سے بڑی ندی کے گذرگاہ ہونے سے ریت منتقلی کا کام زوروں پر ہے ۔ یہ ندی مختلف مواضعات سے گذرتے ہوئے پوچارم پراجکٹ میں جاملتی ہے ۔ پوچارم میں بھی پانی کی سطح خاصی کم ہوجانے سے بیاک واٹر علاقہ میں ریت کے چٹان سامنے آئے ۔ جس سے ریت کے اسمگلر دولت بٹورنے کیلئے اسے صاف کرنے پر اُتر آئے ہیں ۔ ہر روز سینکڑوں ٹریکٹر ریت دوسرے منڈلوں کو منتقل کی جارہی ہے ۔ اب تک ہی منڈل تحصیلدار شٹ پلی ، سنگاریڈی ، پوتائی پلی مواضعات شیوار میں 30 ریت کے انبار ضبط کرتے ہوئے اسے سرکاری عمارتوں کے کام کیلئے منتقل کرلیا ۔ عوام کی اطلاعات کے مطابق ایک ماہ سے ریت کی منتقلی غیرمعمولی کثرت سے جاری ہے ۔ VROمواضعات پر موجود نہ ہونے پر ہی غیرمجاز منتقلی ہورہی ہے ایسی صورت میں متعلقہ عہدیداروں کی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اسے روکنے کے اقدامات کرنے کی عوام خواہش کررہے ہیں ۔ ریت کے بڑے پیمانہ پر کھدوائی سے پانی کی سطح زیر زمین ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT