Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے می سیوا کے ذریعہ بکنگ کے ٹی آر

ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے می سیوا کے ذریعہ بکنگ کے ٹی آر

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر آئی ٹی و مائننگ کے ٹی راما راؤ نے می ویسا کے ذریعہ ریت کی بکنگ کرانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کیلئے پولیس محکمہ مال اور محکمہ مائننگ کے عہدیداروں پر مشتمل ریاستی سطح کی فلائنگ اسکواڈ تشکیل دینے ڈرون اور جیوفیسنگ کے ذریعہ لاریوں پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے آج میٹرو ریل بھون میں ریت کی منتقلی میں شفافیت لانے کیلئے جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں ڈی جی پی مہیندر ریڈی محکمہ مائننگ محکمہ آئی ٹی اور پولیس کے دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ مائننگ میں ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال پر تفصیلی طور پر غور و خوص کیا گیا ۔ کے ٹی آر نے مقامی عوام کی ضرورتوں کیلئے مفت ریت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریت کی منتقلی کو مزید شفاف بنانے کیلئے ریاستی سطح کا فلائنگ اسکواڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ۔ ریاست میں ریت کی کانوں میں جوے فینسنگ کی خلاف ورزیوں پر عہدیداروں سے وضاحت طلب کی ۔ عہدیداروں نے خلاف ورزیاں ہونے کی تردید کی اور بتایا کہ ڈیمانڈ سے زیادہ ریتی دستیاب ہے ۔ وزیر مائننگ کے ٹی آرنے ریت کے علاوہ دوسری مائننگ سرگرمیوں کیلئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔ ڈرون کے ذریعہ نگرانی کرنے ساتھ ہی گاڑیوں کو جی پی ایس آر ایف آئی ڈی ٹیاگس لگانے پر زور دیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مائننگ سرگرمیوں کو شفاف بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدمات کئے جارہے ہیں ۔ ٹککنالوجی کا بھرپور استعمال کرتیہ وئے ملک کیلئے مثالی نمونہ بن جانے پر زور دیا ۔ گاڑیوں کی آمد و رفت اوور لوڈنگ کی نشاندہی بھی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے محکمہ جات آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ کیک خدمات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ وزیر آئی ٹی و مائننگ نے کہا کہ می سیوا کے ذریعہ ریت کی بکنگ کی اجازت دی جائے گی ۔ یہ بکنگ مقررہ وقت تک رہے گی اگر بکنگ کو منسوخ کیا جارہا ہے تو اس کی وجوہات بھی بتائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT