Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کی غیر مجاز منتقلی پر گہری نظر

ریت کی غیر مجاز منتقلی پر گہری نظر

یلاریڈی /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں منجیرا ندی سے ناجائز طریقہ سے منتقل کی جارہی ریت کو روکا جائے گا ۔ منڈل انچارج تحصیلدار شریمتی نگاجیوتی ناگی ریڈی پیٹ انچارج کی حیثیت سے اپنا عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ منڈل کی تحصیل آفس کا رخ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنےVRO کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے منڈل کی فہرست ر

یلاریڈی /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں منجیرا ندی سے ناجائز طریقہ سے منتقل کی جارہی ریت کو روکا جائے گا ۔ منڈل انچارج تحصیلدار شریمتی نگاجیوتی ناگی ریڈی پیٹ انچارج کی حیثیت سے اپنا عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ منڈل کی تحصیل آفس کا رخ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنےVRO کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے منڈل کی فہرست رائے دہندگان سے متعلقہ آدھار سیڈنگ میں تیزی لانے کا مشورہ دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ منڈل کے گول لنگال ، چنور ، واڑی میں منتقل کرنے کی شکایت آئی ہے ۔ ریت کی منتقلی پر گہری نظر رکھنے کیلئے VRO گرام سیوکوں نگرانی پر رکھتے ہوئے سختی سے عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری تعمیرات کیلئے ہی اجازت سے ریت منتقل کی جائے ۔ اگر ناجائز طریقہ سے منتقل کی گئی تو ٹراکٹر سیز کردینے کا انتباہ دیا ۔ مواضعات میں رکھے گئے ریت کے انبار بھی سیز کردینے کی بات کہی ۔ وظائف کیلئے منڈل کے مختلف مواضعات سے جملہ 7362 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جن میں اب تک 3720 مستحق افراد کی درخواستوں کی آن لائین میں درج کردیا گیا ہے ۔ غیر مستحق افراد تعداد زیادہ ہونے کا اشارہ کیا ۔ لیکن کسی مستحق فرد کو بھی ریاستی آسراء اسکیم سے استفادہ سے محروم نہیں رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر سرینواس ، ریونیو انسپکٹر مسٹر انیل کمار موجود تھے ۔ واضح رہے کہ راتوں میں ریت کے مافیا ریت کو ناجائز طریقہ سے مواضعات کو منتقل کرکے ایس کا ذخیرہ کر رہے ہیں جس کو بعد میں شہروں کو منتقل کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT