Thursday , December 13 2018

ریت کی لاری کی ٹکر ۔ دو افراد زخمی

سرسلہ ۔ 10 ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریتی منتقل کرنے والی لاری کی ٹکر سے موٹر سیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک کی حالت کافی تشویشناک بتلائی گئی ہے ۔ یہ واقعہ سرسلہ کے تنگڈہ پلی کے قریب پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرسلہ سنجیونگر کے متوطن افضل معین الدین اپنے ایک ساتھ کے ہمراہ موٹر سیکل کے ذریعہ تنگڈہ پلی جا رہے تھے کہ پیچھے سے ریت منتقل کی جانے والی ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے سیکل پر سوار افضل معین پیچھے کے ٹائر کے نیچے آ کر بری طرح زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ان ایک بازو شدید طور پر متاثر ہوگیا اور ایک پیر کو فیاکچر آیا جس کی ان کے ساتھی نرسیا کو بھی زخم آئے ۔ محمد افضل محی الدین محسن جس کی حالت کافی نازک بتلائی گئی تھی سرسلہ ایریا ہاسپٹل سے بغرض علاج کریم نگر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے ایک ہاتھ کو جو کہ لاری کے ٹائر کے نیچے آنے سے بری طرح مثاثر ہوگیا تھا کندھے سے جدا کر دیا گیا ۔ ریتی منتقل کرنے والی لاریوں کی آمدورفت اور تیزی کے ساتھ لاری چلانے پر ڈرائیور پر برہمی دیکھی گئی جبکہ اس سڑک پر ریتی کی لاری سے کئی حادثات پیش آئے اور کئی لوگ نے اپنی جان گنوا دی ۔

TOPPOPULARRECENT