Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریت کی منتقلی روکنے کیلئے عوام کو چوکس کرنے کا مشورہ

ریت کی منتقلی روکنے کیلئے عوام کو چوکس کرنے کا مشورہ

نظام آباد۔ 15؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریت کی غیر مجاز منتقلی اور نکاسی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ضلع کلکٹرنے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے محکمہ معدنیات، ریونیو، ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے ہمراہ پرگتی بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ضلع نظام آباد میں غیر مجاز طر

نظام آباد۔ 15؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریت کی غیر مجاز منتقلی اور نکاسی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ضلع کلکٹرنے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے محکمہ معدنیات، ریونیو، ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے ہمراہ پرگتی بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ضلع نظام آباد میں غیر مجاز طریقہ سے ریت کی نکاسی اور منتقلی بڑے پیمانے پر شکایتیں وصول ہونے کے علاوہ ذرائع ابلاغ کی مسلسل خبروں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے لہذا اس معاملہ کو سختی کے ساتھ نوٹ لینے کی ضلع میں مانجرا ندی کے علاقہ میں واقع منڈل بیرکور، بچکندہ، کوٹگیر، بودھن، رنجل منڈلوں میں ریتی کے مراکز سے بغیر اجازت ریتی کی نکاسی کرتے ہوئے نظام آباد، حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔نظام آباد۔ حیدرآباد سڑک پر 4چیک پوسٹ، 4موبائیل فلائنگ اسکواڈ کا تقررکرنے ریونیو کے متعلقہ عہدیدار اس کی دیکھ بھال کرنے معدنیات، پولیس، ٹرانسپورٹ، ڈی آر او، وی ای او کو چیک پوسٹ پر مقرر کرنے اور موبائیل فلائنگ اسکواڈ غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے غیر مجاز طریقہ سے بغیراجازت ریت منتقل کرنے کے دوران ریت پکڑے جانے پر اس گاڑی کو ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کریں تاکہ دوسری مرتبہ ہمت نہ کرسکے ۔ دیہاتوں میں واقع عوام شعور بیدار کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر آرڈی او یادی ریڈی، وینکٹیشورلو، شیام پرساد لال، اے ڈی معدنیات بھاسکر ریڈی،ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر راجہ رتنم ، نظام آباد، بودھن ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔

ویجلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی
تشکیل جدید
نظام آباد ۔ 15؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 16لوک سبھا کی تشکیل جدید کے بعد مرکزی حکومت کے فنڈس کے استعمال اور پالیسیوں کی عمل آوری کیلئے ویجلنس اینڈ مانٹیرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مرکزی حکومت کے فنڈس کے استعمال اور اسکیمات کی عمل آوری کیلئے لوک سبھا کے اراکین پر مشتمل ضلع سطح پرویجلنس اینڈ مانٹیرنگ کمیٹی کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسی کے تحت ضلع ویجلنس اینڈ مانٹیرنگ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتااور وائس چیرمین کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل کو نامزد کرتے ہوئے آئی کے پی پی ڈی وینکٹیشم نے احکامات جاری کیا۔ کمیٹی میں ضلع کے اراکین اسمبلی ، ضلع کے ایم ایل سی، صدرنشین ضلع پریشد، ضلع کلکٹر کے علاوہ 36 منڈلوں کے صدور، زیڈپی ٹی سی ای او اور دیگر اعلیٰ عہدیدار اراکین ہوں گے ان کے علاوہ محکمہ پوسٹل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ویجلنس اینڈ مانٹیرنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT