Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریت کی نکاسی کے مراکز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

ریت کی نکاسی کے مراکز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر جنگی خطوط پر کرنے کا فیصلہ، وزراء کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کیلئے جنگی خطوط پر ریت نکاسی کے مراکز کی نشاندہی کرنے کی عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں ریاست کے آبپاشی پراجکٹس کے تعمیری کاموں کی پیشرفت اور ریت نکاسی کے مراکز کی نشاندہی کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ جات آبپاشی و معدنیات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں وزیرآبپاشی ٹی ہریش راؤ، وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ شریک تھے۔ اجلاس میں وزراء نے عہدیداروں کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کالیشورم پیاکیج 9، رنگانائیکی و اننت گیری پراجکٹس کیلئے ضرورت کے مطابق سات لاکھ کیوبک میٹرس ریت کی مڈ مانیر پراجکٹ کے پاس سے اندرون 45 یوم منتقلی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور ریت کی منتقلی میں پائی جانے والی بعض مبینہ بے قاعدگیوں کا مکمل تدارک کیا جانا چاہئے۔ وزراء نے مبینہ کسی بھی نوعیت کی بے قاعدگیوں کے پیش نہ آنے کیلئے قبل از وقت ہی مؤثر اقدامات کرنے کی متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ وزراء نے مزید کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ آبپاشی پراجکٹس کے جاری تعمیری پراجکٹس کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہٰذا عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ مدت میں کاموں کو مکمل کرنے کے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT