Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریجنل منیجر آر ٹی سی کا مٹ پلی بس اسٹیشن کا معائنہ

ریجنل منیجر آر ٹی سی کا مٹ پلی بس اسٹیشن کا معائنہ

مٹ پلی۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر آر ٹی سی ریجنل منیجر چندر شیکھرنے آج مٹ پلی بس اسٹیشن پہنچ کر بس اسٹیشن سے متعلق تعمیری امور کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو50لاکھ مالیت سے بس اسٹیشن کی توسیع کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مٹ پلی آر ٹی سی منیجر یوگیندر ریڈی کو توجہ دلوائی کہ بس اسٹیشن کو خوبصورت بنایا جائے ، کناروں پر ہریتا ہارم کے تحت پودوں کو لگادیا جائے اور مناسب مقامات پر گارڈننگ ( باغیچہ ) لگانا چاہیئے، مسافرین کیلئے طہارت خانے بیت الخلاء کی سہولت کے ساتھ پینے کے پانی کا معقول انتظام کریں۔

TOPPOPULARRECENT