Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / ریزرویشن کے خاتمے کیلئے سنگھ پریوار کی سازش :تیجسوی

ریزرویشن کے خاتمے کیلئے سنگھ پریوار کی سازش :تیجسوی

پٹنہ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آر ایس ایس پر ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سنگھ کے جھانسہ میں نہیں آنا چاہئے ۔ مسٹر یادو نے ٹوئٹ کے ذریعہ سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ” سنگھ بڑی چالاکی سے ریزرویشن کو ختم کر رہا ہے ۔ بی جے پی نے نوجوانوں ، کسانوں اور بیروزگاروں سے دھوکہ بازی کی ہے ۔ یہ اہم مسائل سے دھیان ہٹانے میں ماہر ہیں ۔ اس کے جھانسے سے بچ کر رہنا ہے ۔ انھیں ضمنی انتخاب میں سبق سکھانا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ہندوستانی عوام مورچہ کے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے بارے میں کہا کہ ہم کے قومی صدرجیتن رام مانجھی کے این ڈی اے چھوڑ نے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کیساتھ آتے ہی ریاستی نائب وزیر اعلی مسٹر سشیل مودی آناً فاناً دہلی بھاگے ۔ انھوں نے مزید کہا مسٹرسشیل کمار مودی نے یہ بھی بتایا ہوگا کہ اب آر جے ڈی اتحاد کامیا ب ہو گا ، ہم ہاریں گے ۔

یوپی :لوک سبھا ضمنی انتخاب میں
لیفٹ پارٹیوں کا ایس پی کو تائید
لکھنؤ۔ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم ،سی پی آئی اور فارورڈ بلاک نے ایک مشترکہ اجلاس میں اترپردیش کے گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا نشستوں پر ہو رہے ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں پھول پور اور گورکھپور لوک سبھا کیلئے ہو رہے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سماجوادی پارٹی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT