Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریزرو بنک آف انڈیا کے ملازمین کی 19 نومبر کو ہڑتال

ریزرو بنک آف انڈیا کے ملازمین کی 19 نومبر کو ہڑتال

آر بی آئی آفیسرس اینڈ ایمپلائز قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔16نومبر(سیاست نیوز) ریزوبینک آف انڈیا کے کام کاج میں مرکزی حکومت کی مداخلت اور مرکزی حکومت کے تحت ریزوبینک آف انڈیا کو چلانے کے اقدامات کے خلاف آر بی آئی کے 17ہزار ملازمین 19نومبر کو ایک روزہ اتفاقی رخصت کے ذریعہ احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا۔ آج یہاں قدیم پریس کلب بشیر باغ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونائٹیڈ فورم آف ریزوبینک افیسرس اینڈ ایمپلائز کے قائدین نے بتایا کہ ریزوبینک ایک خودمختار ادارہ ہے جو بہتر طریقے سے کام کرتے ہوئے ملک کی معیشت میںسدھار کے لئے کام کررہا ہے مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ریزوبینک کو حکومت کے تحت چلانے کا فیصلہ لیا ہے جو ریزوبینک عہدیداروں اور ملازمین کے لئے افسوس ناک بات ہے۔فورم کے ریاستی صدر جی جگدیش نے کہا کہ ریزوربینک نے ہندوستان کو معاشی بحران سے بچانے میںاہم رول اد ا کیاہے جسکی مثال دنیا بھر کے ممتاز ماہرین معیشت نے اپنے بیانات میںدی ہے۔ انہوں نے 1991,1997,2007-08اور 2013میں کے معاشی بحران سے ہندوستان کو نکالنے میںریزوبینک آف انڈیا کی کارکردگی کا بھی اس موقع پر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں آئے معاشی بحران کے اثرات ہندوستان میں نہیں دیکھائی دئے اس کا واحد سبب ریزوربینک کی دوراندیش معاشی پالیسی تھی باوجوداسکے حکومت ریزوربینک کو اپنے انداز میں چلانے کی کوشش کررہی ہے جو ریزوربینک ملازمین کے لئے ناقابلِ برداشت ہے۔ ریزوربینک کے تحت رقمی لین دین کرنے والے گرہکوں اور کھاتا داروں سے انھوں نے اپیل کی کہ وہ 19نومبر کی ایک روزہ احتجاجی رخصت کے پیش نظر اپنے رقمی لین دین کے عمل کو ایک دن قبل ہی پور ا کرلیں۔مسٹر سی وی من موہن گوڑ‘جی کرانتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT