Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ریزرو بینک 500 روپے کا نیا نوٹ جاری کریگا

ریزرو بینک 500 روپے کا نیا نوٹ جاری کریگا

ممبئی، 13جون (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں پانچ سو روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا۔ مرکزی بینک نے آج بتایا کہ نئے نوٹوں پر ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے دستخط ہوں گے ۔ نوٹ کے انسیٹ میں دونوں طرف انگریزی کا بڑا حرف ’’اے ‘‘ پرنٹ ہوگا۔ نوٹ کا پرنٹ سال 2017 پچھلے حصے پر چَھپا ہوا ہوگا۔ ریزرو بینک نے بتایا کہ 500کے پرانے نوٹ بھی درست ہیں اور چلن میں رہیں گے ۔ نئے نوٹ کی دیگر خصوصیات فی الحال موجودہ 500روپے کے نوٹوں جیسی ہی ہوں گی۔ مرکزی بینک نے گزشتہ سال 9نومبر سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کر دیئے تھے ۔ اس کے بعد پانچ سو روپے کا نیا نوٹ لایا گیا تھا، جبکہ ایک ہزار روپے کے نوٹ کا چلن بند کردیا گیا تھا۔ نوٹ بندی کے بعد 2000 روپے کا نوٹ چلن میں آیا ہے جو مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT