Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ریزرو کھلاڑیوں کی آزمائش ، آج ہند۔ بنگلہ دیش پہلا ونڈے

ریزرو کھلاڑیوں کی آزمائش ، آج ہند۔ بنگلہ دیش پہلا ونڈے

میرپور، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے محفوظ کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع رہے گا جب سریش رائنا کی قیادت میں اُس کے نسبتاً ناتجربہ کار کھلاڑی کمزور بنگلہ دیش کے خلاف تین میچ کی مختصر او ڈی آئی سیریز میں صف آرا ہوں گے، جو کل یہاں شروع ہورہی ہے۔ بی سی سی آئی کا سات کلیدی کھلاڑیوں بشمول کپتان مہیندر سنگھ دھونی، اُن کے نائب

میرپور، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے محفوظ کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع رہے گا جب سریش رائنا کی قیادت میں اُس کے نسبتاً ناتجربہ کار کھلاڑی کمزور بنگلہ دیش کے خلاف تین میچ کی مختصر او ڈی آئی سیریز میں صف آرا ہوں گے، جو کل یہاں شروع ہورہی ہے۔ بی سی سی آئی کا سات کلیدی کھلاڑیوں بشمول کپتان مہیندر سنگھ دھونی، اُن کے نائب ویراٹ کوہلی اور اہم بیٹسمن روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، روبن اتھپا، منوج تیواری، پرویز رسول اور اکشر پٹیل جیسے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو باہمت مشفق الرحیم زیر قیادت بنگلہ ٹیم کے خلاف اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

تاہم دھونی اینڈ کمپنی کی غیرموجودگی نے بلاشبہ اس سیریز کی چمک دمک ختم کردی ہے جو اتفاق سے فیفا ورلڈ کپ کے ساتھ ٹکرا رہی ہے جس نے اسے ناظرین کے تناظر میں مزید غیراہم بنا دیا ہے۔ دلچسپی میں کمی کا عالم یہ ہے کہ اسٹار نٹ ورک نے کافی مذاکرات کے بعد اس سیریز کے ٹیلی کاسٹ کیلئے اپنی سرگرمی آج شروع کی ہے۔ جہاں تک ہندوستان کا معاملہ ہے یہ نئے انٹرنیشنل سیزن کی باضابطہ شروعات ہے اور کھلاڑی چاہیں گے کہ تھکن آمیز انڈین پریمیر لیگ مصروفیت کے بعد دو ہفتے کے وقفے سے واپسی کرتے ہوئے فوری طاقتور شروعات کی جائے۔

جہاں تک کرکٹ کے مفاد کا تعلق ہے، یہ ایسے متعدد سیریز میں سے ہے جو آئی سی سی کے فیوچر ٹورس اینڈ پروگرام (ایف ٹی پی) کے پہلے ہی مصروف کیلنڈر میں کسی طرح شامل کردیئے گئے ہیں۔ تاہم ہندوستانی ریزرو کھلاڑیوں کیلئے بہت کچھ داؤ پر رہے گا، جن کی اکثریت اس موقع کو خدا کی دین باور کرے گی۔ اب جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 50 ۔اوور والے ورلڈ کپ کیلئے بمشکل آٹھ ماہ رہ گئے ہیں، ممکنہ ہندوستانی ٹیم میں چند مقامات ہنوز کھلے ہیں جو رائنا زیرقیادت ٹیم کے بعض ارکان کیلئے دلچسپی کا باعث ہوں گے۔ خود رائنا کی بھی واپسی ہورہی ہے جن کا ایک اور اچھا آئی پی ایل گزرا ہے۔
٭ تینوں ونڈے دوپہر 12:30 بجے (IST) شروع ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT