Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریسرچ سنٹر بیدر کی پہلی جنرل میٹنگ

ریسرچ سنٹر بیدر کی پہلی جنرل میٹنگ

بیدر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر گرپادپا ناگمارپلی ملٹی سوپر اسپیشالیٹی کوآپریٹیو اسپتال اور ریسرچ سنٹر لمیٹیڈ بیدر کی سال 2013-14 کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ نے خیر مقدم کیا ۔ سال 2013-14 کی سالانہ رپورٹ مسٹر دامن راؤ کونڈا ایکزیکیٹیو آفیسر نے پیش کی ۔ اس موقع پر اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپئے اور اس سے زیادہ شیرز حاصل کرنے والے ارکان ک

بیدر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر گرپادپا ناگمارپلی ملٹی سوپر اسپیشالیٹی کوآپریٹیو اسپتال اور ریسرچ سنٹر لمیٹیڈ بیدر کی سال 2013-14 کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ نے خیر مقدم کیا ۔ سال 2013-14 کی سالانہ رپورٹ مسٹر دامن راؤ کونڈا ایکزیکیٹیو آفیسر نے پیش کی ۔ اس موقع پر اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپئے اور اس سے زیادہ شیرز حاصل کرنے والے ارکان کو صدر کے ہاتھوں شیر سرٹیفکیٹ دے کر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر گرپادپا ناگمارپلی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 11 نومبر سے اسپتال اور پی ڈی خدمات کا آغاز کیا جائے گا ۔ کسان اس سے استفادہ کریں ۔ کسانوں اور عوام کیلئے اسپتال میں بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے فزیشن ڈاکٹرس پر مشتمل ایک ٹیم کو خدمات پر مامور کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر گرپادپانا گمارپلی ملٹی سوپر اسپیشالیٹی کوآپریٹیو اسپتال اور ریسرچ سنٹر لمیٹیڈ بیدر کے نائب صدر مسٹر سوریہ کانت ناگمارپلی نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT