Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریسلر بجرنگ پونیا نے بالآخر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ریسلر بجرنگ پونیا نے بالآخر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر بجرنگ پونیا نے ایشیائی ریسلنگ چمپین شپ مقابلے میں کوریا کے سیونگ چل لی کے چاروں خانے چت کرتے ہوئے بالآخر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ بجرنگ نے اپنے ماہر استاذ و مربی اور اولمپک میڈلسٹ یوگیشور دت کی حوصلہ افزائی سے سرشار ہوکر اس مقابلہ پر غلبہ پالیا حالانکہ ابتداء میں ان کے حریف نے 0-2 سے سبقت حاصل کی تھی۔ پہلے سیشن میں معمولی پسپائی کے بعد دوسرے سیشن میں انہوں نے ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا اور صرف دیڑھ منٹ میں تین پوائنٹس حاصل کیا۔ ایک ایسے وقت جب ریزی کی جانب سے کوریائی لی کو خبردار ہی کیا جارہا تھا کہ بجرنگ نے مزید دو پوائنٹس کا اضافہ کرلیا۔ مقابلہ کے دوران موجود مداحوں نے بجرنگ کی بھرپور تائید کی، لیکن ہندوستان کی خاتون ریسلر سریتا کو فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوسکی اور کرغزستان کی آئیسولو تانیبیکووا نے 6-0 سے شکست دے دی۔

TOPPOPULARRECENT