Tuesday , December 11 2018

ریسلر سشیل کی اولمپکس کیلئے سعی عدالت میں ناکام

نئی دہلی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میڈلسٹ ریسلر سشیل کمار آج اپنی قانونی لڑائی دہلی ہائی کورٹ میں ہار گئے، جس نے ریو گیمز کیلئے سلیکشن ٹرائل منعقد کرنے کیلئے اُن کی استدعا کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے ہوسکتا ہے منتخب امیدوار نرسنگھ پنچم یادو کے امکانات ’’لیت و لعل‘‘ میں پڑجائیں اور ’’نقصان‘‘ ملک کا ہوگا۔ جسٹس منموہن نے انٹرنیشنل لیول پر سشیل کے کارناموں کو تسلیم کیا اور انھیں 66kg ویٹ کیٹگری میں ’’لجنڈری ریسلر‘‘ قرار دیا لیکن انھیں 74kg زمرہ میں اولمپک مقام کیلئے مسابقت کا موقع دیئے جانے کی اجازت نہیں دی۔

TOPPOPULARRECENT