Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ریسلنگ اکیڈیمی کی جانب سے جونیر بوائز کے انتخاب کیلئے ٹرائلس

ریسلنگ اکیڈیمی کی جانب سے جونیر بوائز کے انتخاب کیلئے ٹرائلس

حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) حیدرآباد ڈسٹرکٹ امیچر ریسلنگ اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب 26 اور 27 اپریل کو عثمانیہ یونیورسٹی کے کیمپس میں جونیر بوائز حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زمرہ کے سائکلنگ ویلڈورم کے ٹرائی منعقد ہورہے ہیں۔ ٹرائلس کی تفصیلات کے بموجب 26 اپریل کو سائکلنگ اسٹیڈیم میں صبح 8 تا 9 بجے 50 تا 120 کیلو گرام زمرہ کے مختلف اوزان ناپے جائیں گے اور خواہشمند طلبہ کا سال پیدائش 1994، 1995 اور 1996ء ہونا ضروری ہے اور تمام ریسلرس کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی برتھ سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ داخلہ فیس فی ریسلر 50 روپئے رکھی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ایم سندر یادو سے 9394827456 پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈی سی اے کے خلاف ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی فاتح
حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست)ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی کی ٹیم نے ڈی سی اے میدان پر منعقدہ مقابلہ میں ڈینیل کرکٹ اکیڈیمی کوایک واضح فرق سے شکست دی۔ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز اسکور کئے حالانکہ ڈینیل کرکٹ اکیڈیمی کے بولر سائی سوگنادھ ریڈی نے ہیٹ ٹرک لینے کے علاوہ17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا لیکن وہ حریف ٹیم کو ایک بہتر اسکور بنانے سے روکنے میں ناکام رہے۔کامیابی کے مطلوبہ 185 رنز کے تعاقب میں ڈی سی اے کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے روہن چندا نے 17 رنز کے عوض 4 اور مدثر نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT