Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریس کورس حاصل کرلینے حکومت کا منصوبہ : وزیر کمرشیل ٹیکسیس

ریس کورس حاصل کرلینے حکومت کا منصوبہ : وزیر کمرشیل ٹیکسیس

حیدرآباد 10  اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت ملک پیٹ ریس کورس کو حاصل کرلینے پر غور کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکسیس ٹی سرینواس یادو نے یہ بات بتائی ۔ وزیر موصوف نے میڈیا کو بتایا کہ ریس کورس انتظامیہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپئے کا کاروبار کرنے کے باوجود انتظامیہ ٹیکس سے بچ نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریس کورس حاصل کرسکتی ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا خود حکومت یہ ریس کورس چلائے یا دوسروں کے حوالے کردے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی ٹیکس چوری کرینگے حکومت ان کو بخشنے تیار نہیں ہے ۔ سیاست نیوز کے بموجب وزیر موصوف نے ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کے بند کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن نے کسانوں کی آڑ لے کر بند کا اعلان کیا تھا لیکن ریاست کے عوام نے اس کو مسترد کردیا ہے اور تمام جماعتوں کا بند ناکام رہا ۔

TOPPOPULARRECENT