Tuesday , September 25 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ریشمی مٹن پلاؤ

ریشمی مٹن پلاؤ

اشیاء: چاول آدھا کلو، گوشت آدھا کلو، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، سونف ایک کھانے کا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، کشمش 20عدد، ملائی ایک کپ، تیل ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، ثابت گرم مسالا ایک کھانے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں ( پیس لیں ) آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ، پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد۔

ترکیب : ایک برتن میں گوشت کی چانپیں، ثابت دھنیا، سونف، ادرک لہسن کا پیسٹ نمک اور حساب سے پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ چانپیں گل جائیں۔ چانپیں گل جانے کے بعد بھی چار کپ کے برابر یخنی رہ جائے۔ چانپوں کو یخنی سے علحدہ کرلیں۔ ملائی میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کرکے چانپوں پر لگادیں۔ تیل گرم کرکے پیاز سنہری کرلیں، اب اس میں ہری مرچیں پسی ہوئی، زیرہ اور گرم مسالا ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد یخنی ڈال کر ایک مرتبہ اُبالیں۔ چاول یخنی میں ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں اور پھر کشمش اور چانپیں ڈال کر دس منٹ کیلئے دم دے دیں۔ اس طرح ریشمی مٹن پلاؤ تیار ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT