Friday , June 22 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے

ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے

غذائی ماہرین کے مطابق ریشے دار پھل اور سبزیاں کھانا کئی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔ حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے ۔ ریشے دار پھل آور سبزیوں میں دیگر اجناس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پروٹین اورمزلز پائے جاتے ہیں جو جسم کو قوت دینے کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی بچاتی ہیں ۔ ریشے دار پھلوں میں مالٹا اور سیب سرفہرست ہیں جن کو کھانے سے خون کی روانی بھی تیز ہوتی ہے اور دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ اسی طرح ریشے دار سبزیوں میں گاجر ، مولی شامل ہیں جو فشار خون اور ذیابیطس سے بجاتی ہیں ۔

گھریلو ٹوٹکے
٭ دھاگوں کو الجھنے سے بچائیں : دھاگوں کی ریل پر دھاگے کے آخری سرے کو لپیٹ کر اس پر اسکاچ ٹیپ لگادیں تو دھاگے ریل سے اتر کر آپس میں الجھیں گے نہیں۔
٭شیشے کی کرچیاں اکٹھی کرنا : شیشے کی کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اس کی کرچیاں اکٹھی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہیں اکٹھا کرنے کیلئے کوئی اونی کپڑا لے کر اسے گیلاکر کے ان جگہوں پر رکھیں جہاں کرچیاں بکھری ہوں۔ سب بکھری ہوئی کرچیاں کپڑے میں لگ جائیں گی۔
٭فریج سے بدبو کا خاتمہ : اگر آپ کے فریج سے کسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو آپ پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں، بدبو ختم ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT