ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرس گر گئے اسٹاف ممبر کی حراست کا شاخسانہ

ممبئی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کے حصصوں میں آج فروخت کیلئے دباؤ دیکھنے میں آیا اور مجموعی کمزور اسٹاک مارکٹ میں اس کمپنی کے شیئرس کی قدر زائد از 3 فیصد گھٹ گئی جس کا پس منظر دہلی پولیس کی جانب سے اسٹاف ممبر کو وزارت تیل میں سرکاری دستاویز کے مبینہ سرقہ کے سلسلہ میں حراست میں لیا جانا ہے۔ بی ایس ای میں دن بھر کے دوران

ممبئی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کے حصصوں میں آج فروخت کیلئے دباؤ دیکھنے میں آیا اور مجموعی کمزور اسٹاک مارکٹ میں اس کمپنی کے شیئرس کی قدر زائد از 3 فیصد گھٹ گئی جس کا پس منظر دہلی پولیس کی جانب سے اسٹاف ممبر کو وزارت تیل میں سرکاری دستاویز کے مبینہ سرقہ کے سلسلہ میں حراست میں لیا جانا ہے۔ بی ایس ای میں دن بھر کے دوران تجارت میں ریلائنس کے شیئرس 3.25 فیصد گراوٹ کے بعد 872 روپئے تک پہنچے اور بالآخر 873.25 روپئے پر اختتام ہوا، جو گذشتہ اختتامی قدر کے مقابل 3.12 فیصد کم ہے۔ این ایس ای میں یہ اسٹاک 3.24 فیصد کی کمی کے ساتھ 872.80 روپئے پر بند ہوا۔

TOPPOPULARRECENT