ریلائنس پائپ لائن سے گیاس کا اخراج

حیدرآباد ۔ 2 مارچ ۔ ( سیاست نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل کے موضع مدری میں واقع ریلائینس گیاس پائپ لائن سے گیاس کا اخراج اور آتشزنی کا واقعہ پیش آیا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ آگ پر قابوپانے میں 6گھنٹوں کا وقت لگا ۔ گیاس کے اخراج کی وجہ سے اطراف و اکناف کی عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔ سرکل انسپکٹر ظہیرآباد ستیہ نارائنا نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاکناڈا سے براہ راست گجرات جانے والی پائپ لائین سے گیاس کا اخراج ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ سداشیوپیٹ ٹاؤن کے قریب مڈی گنٹہ میں واقع پائپ لائن میں گیاس کا اخراج ہوا ۔ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس بی سومتی نے بتایا کہ گیاس پائپ لائن کے قریب واقع کالونی سے تقریباً 150افراد کا تخلیہ کرادیا گیاتھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پائپ لائن کے مین والو میں شگاف کی وجہ سے گیاس کا اخراج ہوا۔ریلائنس گروپ کے ذرائع نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT