Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلویز کو خانگیانے کا کوئی امکان نہیں

ریلویز کو خانگیانے کا کوئی امکان نہیں

غیر ملکی پنشن فنڈس سے قرض حاصل کرنے کی تجویز : سریش پربھو

غیر ملکی پنشن فنڈس سے قرض حاصل کرنے کی تجویز : سریش پربھو
حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) وزیر ریلوے سریش پربھو نے ریلوے مالی وسائل میںاضافہ کے مقصد سے غیر ملکی پنشن فنڈس کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے آج 15ویں قومی سمینار بعنوان ’’ہندوستانی ریلویز میںپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور غیر ملکی راست سرمایہ کاری‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز میں سرمایہ کاری ضروری ہے ۔ چنانچہ ہم اپنے پنشن فنڈس کی بات نہیں کررہے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے غیر ملکی پنشن فنڈس کی انڈین ریلویز میں بطور قرض سرمایہ کاری کی جائے گی۔ بعض گوشوں سے ظاہر کئے جانے والے اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلویز کو خانگی شعبہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔ سریش پربھو نے کہا کہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ریلوے کو خانگی شعبہ کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے وثوق کے ساتھ یہ کہنا چاہیں گے کہ ریلویز کو خانگی شعبہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا ‘ یہ حکومت ہند کی ملکیت برقرار رہے گی ۔ انڈین ریلویز کو لاحق چیالنجس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور ٹکنالوجی میںبہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دنیا میں ایسے کئی ادارے ہیں جن کے پاس رقم موجود ہیں اور وہ ملکیت کے بغیر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ صرف مالی فوائد کے خواہاں ہوتے ہیں اور انہیں ملکیت میں دلچسپی نہیں رہتی ۔ چنانچہ ایسے اداروں سے ریلویز قرض حاصل کرسکتا ہے تاکہ انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جاسکے ۔ بعدازاں وزیرریلوے نے 2014ء ریلوے بجٹ میں اعلان کی گئی دو نئی ٹرینس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ ان میں سکندرآباد ۔وشاکھاپٹنم اے سی ایکسپریس اور ناندیڑ۔ اورنگ آباد ایکسپریس شامل ہیں۔انہوں نے بعض ریاستوں کی جانب سے ناانصافی کی شکایت کو دور کرنے کیلئے میکانزم کی تجویز پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT