ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں عارضی اضافہ

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس) سنکرانتی تہوار کے دوران سکندرآباد اور کاچیگوڑہ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں عارضی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ اضافہ مسافرین کو چھوڑنے اسٹیشن آنے والے ہجوم پر قابو پانے کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ریلوے مسافرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور انہیں چھوڑنے سکندرآباد اور کاچیگوڑہ اسٹیشن پہونچنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا ۔ پلیٹ فارمس پر ہجوم کو کم کرنے اور مسافرین کو مشکل سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت کو 11 تا 17 جنوری بڑھایا جا رہا ہے ۔ یہ قیمت موجودہ 10 روپئے سے بڑھاکر 20 روپئے کردی جائیگی ۔ عوام کو اضافہ کو نوٹ کرلینے اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT