Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریلوے اسٹیشن نظام آباد کے روبرو جھیل کا منظر

ریلوے اسٹیشن نظام آباد کے روبرو جھیل کا منظر

پانی کی فوری نکاسی کے لئے عہدہ داروں کو ساؤتھ سنٹرل ڈیویژنل منیجر کی ہدایت
نظام آباد23؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ریلوے اسٹیش کا کل اچانک ساوتھ سنٹرل  ڈیویژنل ریلوے منیجرارونا سنگھ نے معائنہ کرتے ہوئے صبح سے شام تک ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے روبرو بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے موسم میں ریلوے اسٹیشن کے روبرو پانی جھیل کی طرح نظر آرہا ہے۔ اس مسئلہ کے بارے میں ڈی آر ایم ارونا سنگھ نے عہدیداروں سے تفصیلی بات چیت کی اور اس مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے کیلئے ہدایت دی۔ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں دو نئے پلاٹ فارم کے قیام کے علاوہ دو ٹکٹ بکنگ کائونٹرس کے راستے کی سڑک کی تعمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی ۔ ریلو ے اسٹیشن سے گذرنے والی سڑکوں کی حالت، بکنگ کائونٹرس اور انکوائری روم، ڈرائیورس کے گیسٹ ہائوزمیں سہولتیں فراہم کرتے ہوئے مزید چند بستریں ڈالنے کیلئے ہدایت دی۔ اس موقع پر عہدیداروں نے ڈی آر او کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ پدا پلی نظام آباد ریلوے لائن تکمیل ہونے کی صورت میں مزید ٹرینوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا لہذا ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی خواہش کی اور پدا پلی نظام آبادریلوے لائن نظام آباد تک تنصیب کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نئی ریلوے لائن کی تعمیر میں مندر درمیان میں آرہی ہے متبادل انتظامات کرنے کے بارے میں بھی ہدایت دی ۔ ریلوے کواٹرس میں سہولتیں فراہم کرنے اور ملازمین کو طبی سہولتیں فراہم کے بارے میں بھی عہدیداروں نے ڈی آر او کو واقف کروایا۔ اس موقع پر ارونا سنگھ نے کہا کہ نظام آباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ملازمین کے کوارٹرس اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ریلوے اڈوائزری بورڈ کے اراکین منوہر ریڈی، وینکٹ نرسار گوڑ، سکندرآباد سے نظام آباد، مدکھیڑ، ناندیڑ تک ڈبل ریلوے لائن تنصیب کیلئے بھی نمائندگی کی۔اس موقع پر ریلوے پروٹکیشن فورس انسپکٹر منوج کمار، سب انسپکٹر شنکر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT