Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریلوے اسٹیشن کوسنگولی رائنا سے منسوب کرنے کا خیر مقدم

ریلوے اسٹیشن کوسنگولی رائنا سے منسوب کرنے کا خیر مقدم

گلبرگہ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن کو کرانتی ویر سنگولی راینا ریلوے اسٹیشن کا نام رکھے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کنڑا چلوولی لیڈر واٹال ناگراج نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو تہنیت پیش کی۔ سنگولی راینا فاؤنڈیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو یہ تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر واٹال ناگراج نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا ن

گلبرگہ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن کو کرانتی ویر سنگولی راینا ریلوے اسٹیشن کا نام رکھے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کنڑا چلوولی لیڈر واٹال ناگراج نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو تہنیت پیش کی۔ سنگولی راینا فاؤنڈیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو یہ تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر واٹال ناگراج نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں یہ اعلان کرکے ریاستی عوام کا دل موہ لیا کہ بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن کو سنگولی راینا سے منسوب کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں کنڑا نواز تحریکوں سے وابستہ قائدین نے مجاہد آزادی سنگولی راینا سے بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن کو منسوب کرنے کیلئے کابی جدوجہد کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اس فیصلے سے یہ جدوجہد رنگ لائی ہے، جو باعث مسرت ہے۔ اس موقع پر انہوںنے مطالبہ کیا کہ سنگولی راینا کے ساتھ ٹیپو سلطان ، کتور رانی چنما وغیرہ کی یادگاریں بھی شہر میں قائم کی جائیں۔اس موقع پر واٹال ناگراج نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سدرامیا کو پورے پانچ سال بحیثیت وزیراعلیٰ ریاست میں کام کرنے کاموقع ملنا چاہئے ،تاکہ ان کی قیادت میں کرناٹک کے محروم طبقات کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT