Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلوے اسٹیشن کے قریب کمسن لڑکے کے ساتھ خاتون کی خودکشی

ریلوے اسٹیشن کے قریب کمسن لڑکے کے ساتھ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون نے کمسن لڑکے ساتھ خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ واقعہ دبیرپورہ کے قریب پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نامعلوم خاتون نے کمسن لڑکے کے ساتھ یہ انتہائی اقدام کیا ۔ خاتون کی عمر تقریباً 30 سال اور لڑکے کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ دونوں ماں اور بیٹا ہوسکتے ہیں تاہم انہوں نے خودکشی کی یا پھر انہیں کسی نے ٹرین سے ڈھکیل دیا ۔ اس بات کی تحقیقات ریلوے پولیس کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT