Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے بجٹ میں ضلع عادل آباد سے نا انصافی

ریلوے بجٹ میں ضلع عادل آباد سے نا انصافی

نمائندگیاں بے فیض ثابت ، اندرا کرن ریڈی اور جوگو رامنا وزراء کا بیان
حیدرآباد۔/25فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزراء اے اندرا کرن ریڈی اور جوگو رامنا نے ریلوے بجٹ میں تلنگانہ بالخصوص ضلع عادل آباد سے ناانصافی کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ مرکزی ریلوے بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ صریح ناانصافی کی گئی جبکہ حکومت نے کئی نئے پراجکٹس کیلئے نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم سپلیمنٹری بجٹ میں تلنگانہ کیلئے نئے پراجکٹس کو منظوری دیں۔ وزیر جنگلات جوگو رامنا نے ضلع عادل آباد کے ساتھ ناانصافی کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل آباد سے حیدرآباد کے درمیان ریلوے کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے مرکز پر عادل آباد ضلع کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ضلع کیلئے ایک بھی نئی ریلوے لائن منظور نہیں کی گئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نمائندگیوں کو نظرانداز کردیا گیا۔ انہوں  نے کہا کہ بجٹ میں ناانصافیوں کے سلسلہ میں نئی دہلی پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT