Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریلوے بجٹ میں وقارآباد ۔ کرشنا لائن کو نظرانداز کرنے سے عوام مایوس

ریلوے بجٹ میں وقارآباد ۔ کرشنا لائن کو نظرانداز کرنے سے عوام مایوس

نارائن پیٹ ۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی ریلوے بجٹ میں وقارآباد ۔ کرشنا براہ نارائن پیٹ مجوزہ نئی ریلوے لائن جس کا سروے بھی مکمل ہوچکا ہے پھر ایک مرتبہ نظرانداز کئے جانے پر یہاں کے عوام میں مایوسی کی لہر دیکھی گئی ۔ اس مجوزہ ریلوے لائن کی تنصیب سے ضلع محبوب نگر کے دور دراز پسماندہ علاقے نارائن پیٹ ‘ کوڑنگل اور کوسگی شامل ہیں ۔ ترقی کے کافی امکانات پیدا ہوگئے تھے ۔ تاہم اس مجوزہ ریلوے لائن کے تعمیری کاموں کو سرد خانوں کی نظر کردیا گیا ۔ حالانکہ اس لائن کے سروے کا کام مارچ 2011ء میں 22لاکھ 20ہزار روپیہ کی منظوری کے ساتھ شروع ہوکر مکمل ہوچکا ہے ۔ 148کلومیٹر اس ریلوے لائن سے وقارآباد ‘ پرگی ‘ کوسگی ‘ مدور ‘ نارائن پیٹ ‘ اوٹکور ‘ مکتھل اور کرشنا سے مربوط کرتے ہوئے احاطہ کیا جائے گا جس سے اس علاقہ میں نہ صرف ترقی کی راہ ہموار ہوگی بلکہ حیدرآباد ‘ رائچور کا فاصلہ بھی کم ہوگا ۔ نارائن پیٹ ریلوے لائن سادھنا کمیٹی نے اس سلسلہ میں مرکزی وزراء ‘ متعلقہ مملکتی وزیرریلوے کے علاوہ رکن پارلیمنٹ محبوب نگر مسٹر اے پی جیتندر ریڈی سے نمائندگیاں کی ہیں ۔ نارائن پیٹ کے عوام کو امید ہے کہ اس ریلوے لائن کی تنصیب کیلئے عملی اقدامات کے لئے مسٹر اے پی جیتندر ریڈی بہت جلد مرکزی وزیر ریلوے سے ملاقات کر کے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT