Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے برج پر پانی اور شدید بارش کی بنا ٹرینوں کی منسوخی

ریلوے برج پر پانی اور شدید بارش کی بنا ٹرینوں کی منسوخی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : شدید بارش اور خطرہ کے نشان سے اوپر پانی کے آجانے کے پیش نظر تاڑا اور سلورپیٹ اسٹیشنوں کے مابین گڈور ۔ چینائی سیکشن ، بینک سلپ ، گنتکل ڈیویژن پریلا کارو اور وینکٹا گیری اسٹیشنوں اور وینڈوڈو ۔ کنڈا گنٹہ اسٹیشنوں اور ڈی ریل مینٹ کے درمیان ، نندالور ۔ منتم پلی کے مابین ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ۔ بنگلور ۔ کاکناڈا ٹاؤن ایکسپریس آج منسوخ ہوئی ۔ یشونت پور ۔ ہاٹیہ ایکسپریس 20 نومبر کو جب کہ بنگلور کنٹ ۔ کامکھیا سویدھا ایکسپریس 20 نومبر کو کاچی گوڑہ ۔ منگلورو سنٹرل ایکسپریس 20 نومبر کو اس طرح یشونت پور ۔ کامکھیا اے سی ایکسپریس 21 نومبر کو اور کاچی گوڑہ ۔ تروپتی ڈبل ڈیکر ایکسپریس 21 نومبر کو اس کے علاوہ تروپتی ۔ کاچی گوڑہ ڈبل ڈیکسر ایکسپریس 22 نومبر کو اور تروپتی ۔ بلاسپور ایکسپریس 22 نومبر کو منسوخ کردی گئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT