Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلوے زونس کی تقسیم کی مخالفت : جنرل مینیجر ایس سی آر

ریلوے زونس کی تقسیم کی مخالفت : جنرل مینیجر ایس سی آر

تقسیم ریاست کے بعد زونل تقسیم لازمی : پی کے سریواستو کا بیان

تقسیم ریاست کے بعد زونل تقسیم لازمی : پی کے سریواستو کا بیان

حیدرآباد 20 مئی ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے ‘ زونل تقسیم کی مخالف ہے کیونکہ اس کے خیال میں نئے زون کی تشکیل سے نئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں تاہم تقسیم ریاست کی وجہ سے ریلوے کی زونل تقسیم ضروری ہے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینیجر پی کے سریواستو کا احساس ہے کہ زون کی تقسیم کے نتیجہ میں معاشی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ واحد زون کے نتیجہ میں کارکردگی کو موثر اور بہتر بنایا جاسکتا ہے تاہم زون کے اندر ز۔ون کی تشکیل کے نتیجہ میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ریلوے زون کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے تاہم ریاست کی تقسیم کے نتیجہ میں ریلوے کی زونل تقسیم ضروری ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے بورڈ کو تقسیم کے تعلق سے فیصلہ کرنا ہے ۔ بورڈ نے اس کیلئے ایک کمیٹی پہلے ہی تشکیل دیدی ہے ۔ یہ کمیٹی ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے دو ارکان پر مشتمل ہے ۔ یہ کمیٹی زونل کی تقسیم کے اثرات اور نتائج پر غور کر رہی ہے اور بہت جلد اس کی رپورٹ منظر عام پر آسکتی ہے ۔ مسٹر سریواستو نے واضح کیا کہ زٖونل تقسیم کا فیصلہ مشکل ہوگا کیونکہ اس سلسلہ میں ریلوے یونینوں کے مسائل کی بھی سماعت کی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ کئی آپریشنل مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔ ریلوے بورڈ کی جانب سے تاہم فیصلہ کیا جائیگا اور بورڈ کی جانب سے امکان ہے کہ ایک آدھ مہینے میں اپنی سفارشات پیش کی جائیں گی ۔ اس سے قبل ریلوے کے کئی اعلی عہدیدار ریاست کا دورہ کرتے ہوئے ریلوے زون کی تقسیم کے تعلق سے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT