Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / ریلوے ملازمت : 4 دھوکہ بازوں کیخلاف کیس درج

ریلوے ملازمت : 4 دھوکہ بازوں کیخلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے عدالت کے حکم پر ریلوے میں ملازمت کے نام پر فریب سے لاکھوں روپیہ حاصل کرنے والے ماں بیٹے سمیت چار ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ۔ڈی ایس پی سٹی راجیش چندر نے بتایا کہ سشیل شکل نے عدالت میں داخل شکایتی عرضداشت میں الزام عائد کیا کہ الہ آباد میں دوران تعلیم 2015 میں اس کی دوستی راگھویندر پانڈے ساکن مہدوری کالونی تیلیئر گنج تھانہ شیو کٹی الہ آباد سے ہوئی تھی ۔ اس نے اپنی والدہ اوشا کے ذریعہ ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دیکر اس سے 22 لاکھ روپیہ لئے تھے ۔جب وہ تقرری نامے لے کر ریلوے کے دفتر گیا تو اسے پتہ چلا کے تقرری نامہ فرضی ہے ۔اس نے راگھویندر سے اپنی رقم طلب کی تو اس نے 9 لاکھ 20 ہزار روپیہ کا چیک دے دیا ۔ بینک میں پیسہ نہ ہونے کے سبب چیک باوُنس ہوگیا ۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا ۔سٹی کوتوالی پولیس عدالت کے احکام پر راگھویندر پانڈے اس کی والدہ اوشا والد کیدار ناتھ و اوم پرکاش سمیت چار ملزمان کے خلاف فریب دہی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت کیس درج کر تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT