ریلوے ملازم کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں ایک ریلوے ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو مسائل اور جھگڑوں سے بے زار 45 سالہ مرلی نے یہ انتہائی اقدام کیا جو اپنے گھر کو چھوڑ کر تنہا رہ رہا تھا ۔ سب انسپکٹر مسٹر شیام نے یہ بات بتائی ۔پولیس کے مطابق مرلی ریلوے پرنٹنگ پریس کا ملازم تھا جو امبیڈکر نگر میں رہتا تھا ۔ ایک سال قبل اس نے اپنے اصل مکان واقع بھولک پور سے تخلیہ کردیا تھا اور اس نے ایک کمرہ کرایہ پر لیکر زندگی بسر کررہا تھا ۔ کل رات وہ اپنے گھر آیا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جیڈی میٹلہ میں ضعیف خاتون کا قتل
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک ضعیف خاتون کا بے رحمانہ انداز سے قتل کردیا اور خاتون کے گلے سے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔ اس قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس ضعیف خاتون کا رشتہ دار اس کے مکان پہونچا جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 55 سالہ وجیہ لکشمی جو ایودھیا نگر میں رہتی تھی کل رات بے رحمانہ انداز میں قتل کردی گئی ۔ وجیہ لکشمی کو نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے وار کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ لکشمی مکان میں اکیلی رہتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT