Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلوے میں تقررات کے لیے دو کروڑ سے زائد درخواستیں

ریلوے میں تقررات کے لیے دو کروڑ سے زائد درخواستیں

90 ہزار جائیدادوں میں سکندرآباد ساوتھ سنٹرل کے لیے 9 ہزار جائیدادیں ، آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے میں ملک گیر سطح پر ہیلپرس گروپ ڈی ، ٹکنیکل پوسٹ اور لوکو پائلٹ کی 90 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے دو کروڑ سے زائد درخواستیں آن لائن داخل کی گئی ۔ محکمہ ریلوے میں اس کثیر تعداد میں بھرتی پہلی بار ہورہی ہے ۔ ملک کے تمام 17 ریلوے زونس کے لیے وہاں کے ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت تقررات کے لیے مسابقتی امتحانات ماہ مئی میں ہوں گے جو بالکلیہ کمپیوٹر پر مبنی رہیں گے ۔ سوالات آبجکٹیو ٹائپ ہوں گے لیکن سوالی پرچے کے بجائے کمپیوٹر پر رہیں گے جہاں صحیح جواب کو کلک کرنا ہوگا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سکندرآباد کے ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت زائد از 9 ہزار جائیدادوں کے لیے امتحان رکھا گیا ہے ۔ میٹرک کامیاب امیدوار کے لیے ہیلپرس ، ٹریک مین ، لائن مین کے پوسٹ ہیں ان کے لیے مسابقتی امتحان سی بی ٹی ہوگا پھر فزیکل ٹسٹ میں 35 کلو وزن کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ پھر بھرتی ہوگی ۔ انٹر یم پی سی ، آئی ٹی آئی ، اور ڈپلوما ہولڈرس کے لیے ٹکنیکل پوسٹ اور اے یل پی اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے پوسٹ پھر ذریعہ ٹسٹ بھرتی ہوگی ۔ متلاشیان روزگار کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ پہلے فارم آن لائن داخل کردیں پھر امتحان کی تیاری کریں اور جنرل نالج ، میاتھس ، سائنس اور ذہانت کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے ساتھ اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے میں ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ ریلوے میں ملازمت کے حصول کا یہ زرین موقع ہے ۔ اس کے لیے تمام قواعد / ضوابط کی تیاری کرتے ہوئے اس کے مطابق امتحان کی تیاری کریں ۔ اب 28 مارچ شام 5 بجے تک فیس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اگر فیس داخل نہ کی گئی تو فارم داخل نہیں ہوگا ۔ جو فارم داخل کئے وہ رہنمائی کے لیے اور معلومات و گائیڈنس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں اس امتحان کی کوچنگ کے ساتھ اتوار کو ماڈل ٹسٹ بھی رہے گا اور امیدواروں کو کامیابی کے ٹکنیک بتائے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT