Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلوے میں ملازمتوں پر دفتر سیاست میں کل محمد عثمان کا لکچر

ریلوے میں ملازمتوں پر دفتر سیاست میں کل محمد عثمان کا لکچر

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے میں ملازمت کے لیے مرکز اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئی ۔ پہلی دفعہ ملک گیر سطح پر 90 ہزار جائیدادوں پر بھرتی ہورہی ہے ۔ ایس ایس سی امیدواروں کے لیے ہلپرس کے پوسٹ ہیں اور آئی ٹی آئی / ڈپلوما ہولڈرس کے لیے ایل پی لوکو پائلٹ اسسٹنٹ کی جائیدادیں ہیں ۔ اس کی معلومات کے لیے ایک گائیڈنس لکچر ادارہ سیاست کے زیر اہتمام کل اتوار 11 مارچ کو صبح 10-30 بجے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ مہدی پٹنم میں رکھا گیا ہے ۔ جناب محمد عثمان ریلوے آفیسر ( ریٹائرڈ ) توسیعی لکچر دیتے ہوئے رہنمائی کریں گے ۔ میٹرک ، انٹر ڈپلوما ، لڑکے / لڑکیاں وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT