ریلوے میں ملازمتیں آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں تقررات کا ملک گیر سطح پر اعلامیہ جاری ہوا ۔ اس میں ساوتھ سنٹرل ریلوے میں 9 ہزار جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ آخری تاریخ میں توسیع کی گئی اور 30 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن ہوگا ۔ میناریٹی امیدواروں کے لیے فیس 250 روپئے مقرر اور امتحان تحریر کرنے پر وہ بھی واپس لوٹا دی جائے گی ۔30 سال سے کم عمر میٹرک کامیاب لڑکے / لڑکیاں اس سنہری موقع سے استفادہ کے لیے آدھار کارڈ زیراکس ، ایس ایس سی میمو اور ایک عدد فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو کر آن لائن سہولت سے استفادہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT