Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریلوے میں ملازمتیں

ریلوے میں ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریلوے میں روزگار کا جو اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد امیدواروں کے لیے مسابقتی امتحان رہے گا ۔ سوالات کمپیوٹر پر رہیں گے اور سی بی ٹی ( امتحان ) جنرل نالج سائنس ، ابتدائی ریاضی ذہانت کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر مشتمل ہوگا ۔ میٹرک امیدواروں کے لیے ہلپر ، لائن مین کے پوسٹ ہے اور آئی ٹی آئی ، ڈپلوما ہولڈرس کے لیے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ٹکنیکل پوسٹ ہیں ۔ بعض پوسٹ کے لیے انٹر ایم پی سی امیدوار بھی اہل ہیں۔ ان کے لیے بھی کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ رہے گا ۔ جو امیدوار ریلوے میں ملازمت چاہتے ہیں اور تاحال فارم داخل نہ کئے ہو وہ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT