Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دینے والا دھوکہ باز گرفتار

ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دینے والا دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) محکمہ ریلوے میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے ایک دھوکہ باز کو چلکل گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر وینکٹادری نے بتایا کہ 64 سالہ وی سیتیا ساکن پدماراؤ نگر جو محکمہ ریلوے کا سابق سگنل اینڈ کمیونکیشن کا ملازم ہے سال 2009 میں 30 امیدواروں سے ریلوے میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرکے 64 لاکھ روپئے حاصل کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیتیا نے یہ وعدہ کیا تھا کہ سال 2012 میں ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ امتحان میں کامیابی یقینی بنائے گا اور ملازمت فراہم کرے گا لیکن وہ اپنے وعدہ سے مکر گیا ۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والے جانی میاں اور دیگر 12 افراد نے چلکل گوڑہ پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی اور سیتیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جس کے نتیجہ میں پولیس نے ریلوے کے سابق ملازم کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے آج اسے گرفتار کرلیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT