Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ریلوے پروٹکشن فورس نے 3 لڑکیوں کو بچالیا

ریلوے پروٹکشن فورس نے 3 لڑکیوں کو بچالیا

کولکتہ ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریلوے پروٹکشن فورس نے علحدہ علحدہ واقعات میں 3 نوجوان خواتین کو بچالیا۔ ایسٹرن ریلویز کی اطلاع کے بموجب ایک 20 سالہ لڑکی جو کہ مکان سے فرار ہوگئی تھی بردھامن اسٹیشن پر یکم جنوری کو پوروا ایکسپریس سے بچالیا گیا جب کہ 2 نابالغ لڑکیوں کو سیالدہ اسٹیشن پر 4 جنوری کو بچالیا گیا ۔ مناسب دستاویزات کی تنقیح کے بعد ان لڑکیوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔ قبل ازیں 28 دسمبر کو ہوڑہ ۔ ایکسپریس ایکسپریس کے ایک کمپارٹمنٹ میں ایک نابالغ لڑکی کو شراب پلاکر نیم فوجی دستہ کے 2 اہلکاروں نے عصمت ریزی کردی ہے ۔ یہ لڑکی اتفاق سے سیکوریٹی فورس کے لیے محفوظ کمپارٹمنٹ میں ہوڑہ جنکشن میں سوار ہوگئی تھی جسے آر پی ایف نے جھارکنڈ میں بچالیا تھا اور متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔
آسام رائفل کے جوان کی فائرنگ میں ایک کرنل زخمی
امپھال ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام ریفل میں کرنل رینک آفیسر آج اس وقت زخمی ہوگیا جب منی پور میں لوک تک جھیل کے قریب واقع کیمپ ایک جوان نے فائرنگ کردی ۔ جس کے باعث کرنل نیراج کے ہاتھ اور پیر زخمی ہوگئے ۔ تاہم اس جوان پر وہاں موجود دوسروں نے فی الفور قابو پالیا ۔ جب کہ فائرنگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ زخمی کرنل کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں پر آپریشن کے بعد ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT