Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ریلوے پلاٹ فارم ٹکٹ شرح میں عارضی طور پر دگنا اضافہ

ریلوے پلاٹ فارم ٹکٹ شرح میں عارضی طور پر دگنا اضافہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے چہارشنبہ سے پلاٹ فارم ٹکٹ شرح کو دگنا کردیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب موجودہ پلاٹ فارم ٹکٹ شرح 10 روپیوں سے بڑھاکر 20 روپئے بڑھایا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شرح میں عارضی اضافہ دسہرہ تہوار کے پیش نظر مسافروں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا کیوں کہ مسافرین کو ٹرین میں سوار کرانے کے لیے ان کے ہمراہ دوست و احباب اور رشتہ دار بھی پلاٹ فارم تک پہونچ رہے تھے ۔ ان پر قابو پانے کے لیے شرح ٹکٹ میں اضافہ کرنا ناگزیر ہوگیا تھا ۔ 21 ستمبر سے فوری اثر کے ساتھ سکندرآباد پلاٹ فارم ٹکٹ شرح 10 سے 20 روپئے 13 دنوں کے لیے مقرر کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT