Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپئے یکم اپریل سے عمل آوری

ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپئے یکم اپریل سے عمل آوری

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ بڑھا کر 10 روپئے کردیا ہے اس پر آئندہ ماہ سے عمل ہوگا ۔ وزارت ریلوے کے بموجب پلیٹ فارم ٹکٹ کو یکم اپریل سے 5 روپئے سے بڑھا کر 10 روپئے کیا جارہا ہے اور تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ریلویز نے تمام زونل ریلویز کو نظر ثانی شدہ ٹکٹس کی طباعت کو اولین ترجیح دے کر تمام اسٹیشنوں پر اس کی سربراہی یقینی بنانے ہدایت دی ہے ۔ سافٹ ویر میں ضروری تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیویژنل ریلوے منیجرس کو اختیار دیا گیا ہیکہ مخصوص نمائش اور ریالیوں کی صورت میں ہجوم کا انتظام یقینی بنانے پلیٹ فارم ٹکٹ کو 10 روپئے سے زیادہ کردیں ۔ اس وقت ہجوم سے مسافرین کو مشکلات پیش آتی ہیں ۔ نریندر مودی حکومت نے اپنے پہلے ریلوے بجٹ میں پلیٹ فارم ٹکٹ میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT