Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ریلوے پلیٹ فارم کے ڈبوں پر ہندوستانی ثقافت‘ اخلاقی اقدار پر کتابوں کی دستیابی لازمی

ریلوے پلیٹ فارم کے ڈبوں پر ہندوستانی ثقافت‘ اخلاقی اقدار پر کتابوں کی دستیابی لازمی

نئی دہلی ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ثقافت اور اقدار پر مبنی کتابیں اب پلیٹ فارم کے تمام ڈبوں پر برائے فروخت دستیاب ہوں گی ۔ آج علاقائی ریلویز نے ایک فیصلہ کرتے ہوئے اس کا لزوم عائد کیا ۔ ایک تجارتی مراسلہ میں جس کی تاریخ 5ستمبر ہے ریلوے بورڈ نے تمام عام منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریلوے اسٹالس پر نئی ہمہ مقصدی اسٹال پالیسی کے تحت زیادہ کتابیں دستیاب ہوں ۔ علاقائی ریلوے کے اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ تمام اسٹالس پر ہندوستانی روایات ‘ ثقافت ‘ اقدار ‘ اخلاقیات اور تاریخ کے بارے میں کتابیں دستیاب ہوں ۔ مختلف بک اسٹالس ‘ کیمسٹ اسٹالس بھی اب ملٹی پرپز اسٹالس قرار دیئے جائیں گے ۔یہ پالیسی سابق بک اسٹال پالیسی 2004ء کو منسوخ کردے گی ۔ مختلف موضوعات جیسے ادب ‘ تاریخ ‘ بچوں کے ادب ‘ ناولیں ‘ سفری ہلکی پھلکی مطالعہ کی کتابیں ‘ فنون لطیفہ ‘ ثقافت ‘ حالات حاضرہ ‘ ماہروں کی دلچسپی ‘ قومی یکجہتی وغیرہ پر انگریزی ‘ ہندی اور علاقائی زبان میں کتابیں دستیاب ہوں گی ۔

TOPPOPULARRECENT