Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریلوے پٹریوں پر نعش دستیاب

ریلوے پٹریوں پر نعش دستیاب

منچریال۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال سے قریب مندامری ریلوے پٹریوں پر ایک 27سالہ شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ یہ بات منچریال ریلوے ہیڈ کانسٹبل مسٹر ستیہ نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نعش کی شناخت کیلئے جسم پر موجود کپڑوں اور مقامی عوام نے مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور خودکشی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کیس درج کرتے ہوئے خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔

گمبھی راؤ پیٹ میں اپوزیشن
قائدین کی گرفتاری
گمبھی راؤ پیٹ۔/19جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے آج گمبھی راؤ پیٹ دورہ میں خلل اندازی کے شبہ کی بنیاد پر اپوزیشن قائدین جن میں اے بالیا، محمد قطب الدین، دیواسانی کرشنا، اے سوامی وغیرہ کو پولیس نے احتیاطی طور پر گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں رکھا ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر کے دورے کے بعد ان اپوزیشن قائدین کو رہا کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT