Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریلوے کو دہلی کیخلاف اننگز 105 رنز سے شکست

ریلوے کو دہلی کیخلاف اننگز 105 رنز سے شکست

نئی دہلی۔17 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) اسپنر وکاس مشرا اور منن شرما کی بہترین کارکردگی کی بدولت دہلی نے ریلوے کو رانجی ٹرافی گروپ اے میچ کے چوتھے اور آخری دن آج اننگز اور105 رنز سے شکست دی۔ دہلی کو اس سے بونس سمیت سات پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔یہاں کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں دہلی کے بولروں نے میچ کے آخری دن صبح کے سیشن میں ہی میچ اپنے حق میں کرتے ہوئے ریلوے کی دوسری اننگز 78.5 اووروں میں 206 رن پر سمیٹ دی۔دہلی کی جیت کے ہیرو بائیں ہاتھ کے اسپنر منن رہے جنہوں نے17 اووروں میں 67 رنز پر تین وکٹ لئے اور وہ مین آف دی میچ بھی قرار دیئے گئے ۔ دوسرے اسپنر مشرا نے بھی زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور19.5 اووروں میں1.86 کے اوسط سے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔ لکت ناگر کو دو اور فاسٹ بولر ایشانت شرما کو ایک وکٹ ملی۔دہلی نے اپنی پہلی اننگز میں 447 رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔ریلوے نے تیسرے دن پانچ وکٹ پر58 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں136 رنز بنائے جس کے بعد اسے فالو آن کرنا پڑا تھا۔ ریلوے نے چوتھے دن صبح اپنی دوسری اننگز کو کل کے چھ وکٹ پر157 رنز سے آگے بڑھایا لیکن اس کے بیٹسمین باقی کے چار وکٹ 41 رنوں کا اضافہ کرکے گنوا بیٹھے اور پوری ٹیم 206 رن پر ہی سمٹ گئی جبکہ ریلوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 154 رن بنانے کی ضرورت تھی۔

TOPPOPULARRECENT