Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ریلوے کیٹرنگ اسکام میں رابڑی دیوی سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ

ریلوے کیٹرنگ اسکام میں رابڑی دیوی سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ

نئی دہلی ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے بہار کی سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی سے مبینہ آئی آر سی ٹی سی ہوٹل اسکام کے بارے میں آج پوچھ گچھ کی ۔ یہ اسکام اُس وقت پیش آیا تھا جب رابڑی دیوی کے شوہر لالو پرساد یادو وزیر ریلوے تھے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ سی بی آئی ٹیم نے پٹنہ میں رابڑی دیوی سے پوچھ گچھ کی ۔ یہ کیس ان الزامات سے متعلق ہے کہ لالو پرساد یادو نے بحیثیت وزیر ریلوے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن ( آئی آر سی ٹی سی ) کی طرف سے رانچی اور پوری میں چلائی جانیوالی دو ہوٹلوں کی دیکھ بھال کاکنٹراکٹ ونئے اور وجئے کوچر کی کمپنی کو ایک بے نامی کمپنی کے توسط سے پٹنہ میں تین ایکر اراضی کے قیمتی پلاٹ کے عوض دیا تھا ۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آر جے ڈی لیڈر نے کوچر گروپ کو فائدہ پہونچانے کیلئے اپنے سرکاری عہدہ کا بیجا استعمال کیا تھا اور ایک بے نامی ادارہ ڈیلائٹ مارکٹنگ کمپنی کے توسط سے پٹنہ میں قیمتی اراضی کا ایک پلاٹ حاصل کیا تھا ۔ سجاتا ہوٹل کو ٹنڈر دیئے جانے کے بعد ڈیلائٹ مارکٹنگ کمپنی کی ملکیت 2010 ء اور 2014 ء کے درمیان سرلا گپتا سے رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو منتقل کیا گیا اس وقت تک لالو پرساد یادو وزیر ریلوے کے عہدہ سے مستعفی ہوچکے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT